وزیر اعظم سیکریٹریٹ کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطہ، خواتین کارکنان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات لیں

ہفتہ 27 اگست 2016 23:08

وزیر اعظم سیکریٹریٹ کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطہ، خواتین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم سیکریٹریٹ کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطہ، ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات لیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی طرف سے ڈاکٹر آصف کرمانی نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور شیخ صلاح الدین سے بات کی اور گرفتار خواتین کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔