لاہور: مناواں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 03:03

لاہور: مناواں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2016ء) لاہور کے علاقہ مناواں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاروں دہشتگرد سری لنکن ٹیم حملے ، اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کےقبضہ سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ 2009 سے پاکستان میں زمبابوے کے سوا کسی بین الاقوامی ٹیم نے دورہ نہیں کیا۔ کرکٹ سے دیگر کھیلوں میں بھی بین الاقوامی ٹیموں‌نے پاکستان آنے کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :