بچوں کےجسمانی اعضاء نکال کر بھارت سمگل کرنے والا شخص سابق سرکاری افسر نکلا

ایف آئی اے نے سفاک ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 اگست 2016 13:31

بچوں کےجسمانی اعضاء نکال کر بھارت سمگل کرنے والا شخص سابق سرکاری افسر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) : بچوں کے اغوا اور قتل میں ملوث شخص کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ اس شخص سے متعلق انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص سابق سرکاری افسر ہے اور بچوں کے اغوا اور قتل کے بعد جسمانی اعضا کو بھارت اسمگل کرنے میں ملوث رہا ہے۔ ایف آئی اے نے سفاک ملزم عمر شہاب کو عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مکروہ دھندے میں ملوث سابق سیکشن افسر عمر شہاب بچوں کے جگر ، گردے اور دیگر اعضا نکال کر بھارت اسمگل کرتا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اعضاء کے اس سمگلر سے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے علاوہ بچوں کے اغوا میں حالیہ اضافے سے ممکنہ تعلق کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزم سے متعلق حیران کُن انکشاف ہوا کہ ملزم کویت میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہ چکا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :