منیول پاسپورٹ غیر موثر ہونے کئے جانے سے بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 14:15

منیول پاسپورٹ غیر موثر ہونے کئے جانے سے بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء)حکومت پاکستان کی طرف منیول پاسپورٹ غیر موثر ہونے کئے جانے سے بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کا مستقبل غیر یقینی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری فیس کی ادائیگی کے ساتھ پاسپورٹ کے حصول کیلئے سفارت خانوں میں کاغذات جمع کر رکھے ہیں مگر اسلام آباد کے نادرہ اور پاسپورٹ دفاتر کی طرف سے عرصے سے مناسب جواب انہیں موصول نہیں ہوا ہے جس کے سبب وہ منیول پاسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق منیول پاسپورٹ پر 31اگست کے بعد کسی بھی ائیر لائن سے منیول پاسپورٹ پر سفر نہیں کیا جاسکے گا۔اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے عرصہ دراز سے روکے ہوئے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کامسئلہ حل کرنے میں ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں۔