Live Updates

عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں۔پرویزرشید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 14:20

عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء) تحریک انصاف کی طرف سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد وفاقی حکومت کا رد عمل سامنے آگیا۔وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اب عدالت پر اعتماد بھی کریں اور فیصلے کا انتظار بھی کریں۔

پرویز رشید کا کہنا ہے حکومت پی ٹی آئی کی پٹیشن دیکھے گی اور وکیل کے ذریعے جواب دے گی عمران خان ٹی او ارز بنتے دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے گا تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات