ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر، قانونی و آئینی پہلووں کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 اگست 2016 15:24

ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر، قانونی و آئینی پہلووں کے جائزے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد اب ایم کیو ایم سے متعلقہ قانونی اور آئینی جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کی سربراہی اٹارنی جنرل پاکستان کریں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں چاروں سیکرٹریز داخلہ اور سیکرٹری قانون و انصاف سمیت دیگر حکام شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے مواد اور حمایت پر شواہد اکٹھے کرے گی۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر پر ان کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔