بھارت پاکستانی ہائی کمشنرسے”ناپسندیدہ “شخصیت کاسلوک کررہا ہے،دفترخارجہ
عبدالباسط کو اب تک کسی بھی اعلیٰ بھارتی شخصیت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ترجمان
پیر 29 اگست 2016 23:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے بھارتی حکام ”ناپسندیدہ شخصیت“کاسلوک کررہے ہیں اور انہیں اب تک بھارتی خارجہ امورکے وزیریاکسی بھی اوراعلیٰ بھارتی شخصیت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔عبدالباسط کو فروری 2014ء میں بھارت میں پاکستان کاہائی کمشنرتعینات کیاگیاتھا،اس سے پہلے وہ جنوری میں پاکستان کے سفیرکے طورپرخدمات انجام دے رہے تھے۔
دفترخارجہ کے ذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ بھارت کی خارجہ امورکی وزیرشسماسوراج نے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی طرف سے باضابطہ ملاقاتوں کیلئے کی گئی بار بار درخواستوں کو درخور اعتنا نہیں سمجھا۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط کی عقابی شخصیت اورغیرضروری جارحانہ مزاج کے باعث بھارتی پالیسی ساز ان سے ملنے سے کتراتے ہیں ۔(جاری ہے)
عبدالباسط کسی بھی بھارتی اہم عہدیدارسے تعلقات بنانے میں بھی ناکام رہے ہیں ۔
پاک بھارت تعلقات کے تناظرمیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکے عہدے کوانتہائی اہم سفارتی ذمہ داری سمجھاجاتاہے ،اس سے پہلے بھارت میں شاندارکیرئیرکے حامل سفارتکاروں کو یہذمہ داری سونپی گئی جن میں جہانگیر اشرف قاضی، سلمان بشیر، ریاض کھوکھر اور عزیز اے خان جیسے لوگ شامل ہیں ۔جن کواعلیٰ پائے کی حامل شخصیات میں شامل کیاجاتاہے۔ذرائع نے کہاکہ بھارتی حکام نے کئی مقام پرپاکستان سے زبانی اورباضابطہ اپیل کی ہے کہ عبدالباسط کوتبدیل کردیاجائے،یہ بھی معلوم ہواہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کئی بارمعاملہ عبدالباسط سے اٹھایاہے اورانہیں سخت صورتحال کے دوران پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع نے کہاکہ عبدالباسط اپنے سخت موٴقف کے باعث کئی مواقع پرسیکرٹری خارجہ سے الجھے بھی ہیں ۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے سیکرٹری خارجہ اورعبدالباسط کے درمیان اختلافات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ اعزازچوہدری اوربھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،تاہم انہوں نے اس بات پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیاکہ عبدالباسط نے کبھی بھی بھارتی وزیرخارجہ یامودی انتظامیہ کے اعلیٰ افسرسے ملاقات نہیں کی ۔بھارت کے ایک عہدیدارنے نام شائع نہ کرنے کی درخواست پربتایاکہ جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتاہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ پاکستانی ہائی کمشنرکونہ بلایاجائے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ 2014ء کوسیکرٹری سطح کے مذاکرات کواس ووقت منسوخ کردیاتھاجب عبدالباسط نے مذاکرات سے چندروزقبل آل پارٹیزحریت کانفرنس کے لیڈرشبیرشاہ سے ملاقات کی تھیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.