ایم کیو ایم میں اتنی انقلابی تبدیلی کیسے آگئی فاروق ستار نے سب کو نکال دیا،مصطفی کمال

کیا لندن والوں نے حلیم پکانے کی تربیت کیلئے دفتر کھولا ہوا ہے یا وہ وہاں ایک نئی پارٹی بنا رہے ہیں،سربراہ پاک سر زمین پارٹی

پیر 29 اگست 2016 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں اتنی انقلابی تبدیلی کیسے آگئی کہ فاروق ستار نے سب کو نکال دیا،کیا لندن والوں نے حلیم پکانے کی تربیت کیلئے دفتر کھولا ہوا ہے یا وہ وہاں ایک نئی پارٹی بنا رہے ہیں،قائد ایم کیو ایم اپنا خون بدل دیں تب بھی کوئی نہ کوئی جراثیم رہ جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی ملے ہوئے بھی ہیں اور ڈرے ہوئے بھی،وہ اکیلے کام نہیں کرسکتے،ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے علیحدہ ہونے کی باتیں محض افواہیں ہیں۔فاروق ستار کو لگ رہا تھا کہ پارٹی پر پابندی لگنے والی ہے،قائد ایم کیو ایم اپنا خون بدل دیں تب بھی کوئی نہ کوئی جراثیم رہ جائے گا جو ایم کیو ایم میں موجود رہے گا۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے فاروق ستار کی تصویر پر کراس کا نشان لگا دیا ہوگا،اگر الطاف حسین سے مینڈیٹ چھن گیا تو برطانیہ اسے نکال دے گا