Live Updates

پاناما لیکس ایشو:عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست واپس

درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست میں نوازشریف،مریم نواز اوراسحاق ڈار سے دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 15:59

پاناما لیکس ایشو:عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف دائر درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کرواپس کردی،درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف پاناما لیکس ایشو پر دائر درخواست اس اعتراض کے ساتھ واپس کردی ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی جاسکتی۔درخواست میں نوازشریف،مریم نواز اور اسحاق ڈار سے دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔جبکہ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی یہ پٹیشن اعتراض لگا کرواپس کردی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات