Live Updates

لاہور، اعجاز احمد چوہدری کے صدارت میں تحریک انصاف کی تین ستمبر کو پاکستان مارچ کے سلسلے میں ریلی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

اجلاس میں ریلی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، کمیٹی کے ممبران نے رپورٹ پیش کیں

منگل 30 اگست 2016 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف تین ستمبر کو صوبائی دارلحکومت لاہور میں پاکستان مارچ کے سلسلے میں شاہدرہ چوک سے چئیرنگ کراس تک نکالے جانے والی ریلی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس چئیرمین سیکرٹیریٹ میں کنونئیر اعجاز احمد چوہدری کے صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ریلی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی ، اجلاس میں آئی ٹی ایف ، آئی ایس ایف ، انصاف یوتھ ونگ ، لیبر ونگ ، ایجوکیشن ونگ اور لائیر فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ تین ستمبر کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں ، آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران ملکر تین ستمبر کی ریلی پر آنے والے اخراجات برداشت کریں گے اور اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان کو ریلی میں بھی لیکر آئیں گے ،ریلی کی سیکورٹی کی ذمہ داری آئی ایس ایف ، آئی ٹی ایف اور انصاف یوتھ ونگ کے جوان کریں گے جس کی نگرانی فرخ حبیب اور چوہدری وسیم کریں گے،آج پارٹی آفس میں اعجازاحمدچوہدری آئی ٹی ایف کے عہدیداران سے ملیں گے، مشاورتی اجلاس سے اعجازاحمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ستمبر پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کے جنون کا پانامہ زدہ حکمران مقابلہ نہیں کر سکیں گے کرپشن کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن متحد ہے تحریک انصاف کے تین ستمبر کے پاکستان مارچ میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ پانامہ زدہ اور شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکا اور فریب نہیں دے سکتے ،احتساب کے بغیر ملک مزید آگے نہیں بڑھ سکتا، کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عوام کو سڑکوں پر باہر نکلنا ہوگا، نوازشریف ضمیروں کا سوداگر ہے کرپشن کی بنیاد نوازشریف نے رکھی ہے اور تمام اداروں کوتباہ کردیئے ہیں ، پانامہ لیکس پر شریف خاندان کا ساتھ دینے والی جماعتوں کی سیاست اپنی موت مر چکی ہے ،رانا ثناء اللہ اور عابدشیر علی پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں اور ان کی گفتگو پر عوام دھیان نہیں دیتے ، ملک کے خلاف زہراگلنے والوں کے بارے میں ان کی زبان کیوں بند ہے ، اعجازاحمدچوہدری اورنذیر چوہان نے پارٹی دفتر میں 3 ستمبر کے حوالے سے پی پی 153 اور پی پی 154سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3 ستمبر کو عوام کا سمندر باہر نکلے گا اور مودی کے یاروں کو بہاکر لے جائے گا، کارکنان پوری تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، اجلاس میں حماد اظہر ، فرخ حبیب، ظہیر عباس کھوکھر ، غلام محی الدین دیوان ، نذیر چوہان ، چوہدری اصغر گجر ، حافظ فرحت عباس ، فاروق خان ،رانا عبدالسمیع ، چوہدری وسیم ظفر جٹ، وسیم جبار، محمودجوئیہ، مرزا عدیل،ڈاکٹر عاطف الدین، عالیہ حمزہ ملک ، سردار ساجد جوئیہ، حاجی فیاض بھٹی، علاؤ الدین بہاری ، ندیم شاکر ، ڈاکٹر ذیشان ، اسلم کامی ، ملک عابد ، حزب اللہ خان، فرزانہ خان ، طارق کھوکھر، منشاء بھگت ، ایوب نبی کھوکھراور رانا انجم یعقوب ، یوسف گل،ظہور گل، یونس بھٹی، کامران،قیصر سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات