وزیراعلیٰ بلوچستان کی حکومت صحیح ٹریک پرچل رہی ہے،عبدالکریم نوشیروانی
صوبہ میں دہشت گردی کی موجودہ لہران کی مخلوط حکومت کوکمزورکرنے کی ایک بین الاقوامی سازش ہے جسے موجودہ مخلوط حکومت اورعسکری قیادت ملکرناکام بنادیں گے،افغان مہاجرین کی واپسی بلوچستان کے لوکل پشتونوں بلوچوں اوریہاں رہنے والی دیگراقوام کے مفادمیں ہے،سی پیک ہرصورت بن کررہے گا اوراب کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی،جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ق) کی صحافیوں سے بات چیت
منگل 30 اگست 2016 22:55
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری کی حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے صوبے میں دہشت گردی کی موجودہ لہر ان کی مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کی ایک بین الاقوامی سازش ہے جسے موجودہ مخلوط صوبائی حکومت اور عسکری قیادت ملکر ناکام بنادیں گی۔
افغان مہاجرین کی واپسی بلوچستان کے لوکل پشتونوں‘ بلوچوں اور یہاں بسنے والی دیگر اقوام کے مفاد میں ہے سی پیک ہر صورت میں بن کر رہے گا اور اب کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں جبکہ گورنر بلوچستان جو کہ اس صوبے کی ہردلعزیز شخصیت ہیں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان پل کی حیثیت سے کام کررہے ہیں صوبے میں قیام امن کیلئے ان کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اپنے طور پر ان کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.