کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی عاطف بھالوڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتا رکر کے ،قبضہ سے 05لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان برآمد

منگل 30 اگست 2016 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑ ک نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے تھانہ گلبرک ،تھانہ کوٹ لکھپت، تھانہ غالب مارکیٹ ، تھانہ نشتر کالونی ،تھانہ اقبال ٹاؤن ، تھانہ سول لائنز ، تھانہ ریس کورس ، تھانہ مغلپورہ، تھانہ گوالمنڈی اور تھانہ لیاقت آباد سمیت دیگر تھانوں میں ڈکیتی کی متعددواداتیں کرنے والے گینگ کا سراغ لگا عاطف بھالوڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتا رکر کے ان کے قبضہ سے 05لاکھ روپے نقدی ، 2موٹر سائیکلز ، 8موبائل فونز،3عدد پسٹل و گولیاں برآمد کرلیں۔

ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے آج اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کوملزمان کی خفیہ اطلاع ملی کہ شہر میں خاص طور پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں عاطف بھالو ڈکیت گینگ سرگرم ہے جو مختلف شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی ،موبائل فونز اور دیگرچیزیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور واردات کی نیت سے تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں بیٹھا ہے جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کاہنہ سرکل اقبال حسین شاہ ،ایس ایچ اوکو ٹ لکھپت عمران قمرودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ماہرانہ حکمت عملی اپنا کر ڈکیتی کی متعدد وارداتواں میں ملوث عاطف بھالوڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 05لاکھ روپے نقدی ، 2موٹر سائیکلز ، 8موبائل فونز،3عدد پسٹل و گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں عاطف ، عظمت اوربلال شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑ ک نے ڈکیتی کی متعدد وارتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ اوکوٹ لکھپت عمران قمرکوان کی ٹیم کے ہمراہ شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :