قومی نظریہ سے ہم آہنگ رکھنے کیلئے قومی نصاب کونسل قائم کردی۔ بلیغ الرحمٰن
سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا شمار پاکستان کے ممتاز قابل فخر فلاحی اداروں میں ہوتا ہے، وزیرمملکت
منگل 30 اگست 2016 22:59
کراچی ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کیلئے اتفاق رائے سے قومی نصاب کو نسل قائم کردی ہے تاکہ تمام صوبوں میں قومی نظریہ کے مطابق نصاب تشکیل دیا جاسکے اس حوالے سے پہلا نصاب تعلیم 2017 میں مکمل کیا جائے گا پہلی جماعت میں نورانی قاعدے کی تعلیم لازمی پرائمری میں قرآن پاک ناظرہ کی تکمیل ثانوی اور اعلیٰ ثانوی درجوں میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی پڑھایاجائے گا اور جلد قانون کے ذریعے سرکاری اسکولوں کے علاوہ نجی اسکولوں میں بھی قرآنی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے گا۔
ان خیالات اظہار انہوں نے منگل کے روز سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہیڈ آفس کے آڈیٹوریم میں (BECS) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ میں تین لاکھ مفت نورانی قاعدے کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے استحکام پاکستان اور ملک میں تعلیم کے لئے دعا کی جبکہ اس موقع پر سیلانی ویلیفئر ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے ٹرسٹیز حاجی یوسف لاکھانی، عارف لاکھانی، امجد چامڑیا، نوید عبدالرزاق بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جامعات کی گرانٹس کی رقم میں رواں سال میں 91 ارب روپے تک کا اضافہ کیا ہے جامعات میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کا معاملہ کا تعلق وفاقی گرانٹس سے نہیں بلکہ جامعات میں سیاسی بنیادوں پر اضافی بھرتیوں کی وجہ سے ہے یہ معاملہ صوبائی حکومتوں کا ہے قرآن پاک کا پڑھایا جانے والہ ترجمہ متنازعہ نہیں ہوگا۔فی الحال قرآنی تعلیم کے پروفیشنل تعلیم میں خصوصی مارکس کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کو ویڈیو کے ذریعے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کی تفصیلی آگاہی دی گئی۔ وفاقی وزیر مملکت بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کا شمار پاکستان کے ممتاز قابل فخر فلاحی اداروں میں ہوتا ہے۔مولانامحمد بشیر فاروق قادری اور ان کی ٹیم اچھا کار خیر انجام دے رہی ہے اس ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کے باعث 16 سال کی مختصر مدت میں یہ ادارہ کارکردگی کے اعتبار سے بلندی کی منزل تک پہنچا ہے تعلیم کا حکم ہمیں ہمارا مذہب دیتا ہے صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ کا 25 فیصد حصہ تعلیم کے فروغ پر خرچ کر رہی ہیں اس کے باوجود ہم خواندگی کے اہداف حاصل کرنے سے دور ہیں وفاقی حکومت نے بنیادی تعلیم کیلئے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز (BECS) کے ذریعے اس وقت ملک بھر میں دس لاکھ بچوں کے گھروں کے نزدیک پرائمری تعلیم دینے میں سرگرم عمل ہے ان اسکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں معمولی سا اعزازیہ دیا جاتا ہے۔یہ اساتذہ قوم کا فخر ہیں۔ قبل ازیں تقریب سے غلام نبی سیال، پیر محمد کالیہ، آصف قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.