چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 11:25

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ پر چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ 20 ستمبر کو سانحہ کوئٹہ پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اور وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔

اس معاملے پر آئی جی ،چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں بھی 20ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ یاد رہے کہ 8 اگست کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ، ان کی میت کو لیکر وکلا سول اسپتال پہنچے تو خودکش حملہ آور نے دھماکہ کر دیا تھا جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے،جن اکثریت وکلاء کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :