Live Updates

6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 14:49

6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مطالبہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یوم دفاع پر عام تعطیل کا اعلان کر کے اس دن کو غیر معمولی اہمیت دینا ہو گی۔ فیصل جاوید نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت 6 ستمبر کو عام تعطیل کر کے 6 ستمبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات