آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ: ذرائع

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 19:56

آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان مخالف نعرے لگانے ..

راولپنڈی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں اعلی عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر عسکری قیادت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان مخالف باتیں کرنے والے اور نعرے لگانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اگر ایسے لوگوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو اس سے قوم میں مایوسی پھیلے گی۔ واضح رہے کہ 22 اگست کے بعد سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے مسلسل کئی تقاریر میں نہ صرف پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے بلکہ پاکستان کو توڑنے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد بھی مانگی گئی۔ اس کے علاوہ الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے دفاعی اداروں کیخلاف بھی ہرزہ سرائی اور انتہائی نازیبا گفتگو کی گئی تھی۔ اس تمام صورتحال کے بعد سے عسکری قیادت کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھا گیا ہے۔