ہانگ کانگ میں تارکین وطن کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے،ڈائریکٹر امیگریشن رونالڈ این ڈبلیو فنگ

جو لوگ ہانگ کانگ ویزٹ ویزے پر جاتے ہیں ان پر لازم ہے کہ مدت پوری ہونے پر ہانگ کانگ چھوڑ دیں

بدھ 31 اگست 2016 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر ایمگیریشن رونالڈ این ڈبلیو فنگ نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں تارکین وطن کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے جو لوگ ہانگ کانگ ویزٹ ویزے پر جاتے ہیں ان پر لازم ہے کہ مدت پوری ہونے پر ہانگ کانگ چھوڑ دیں،بصورت دیگر قید وجرمانے کی سزا بھگتنا ہوگی،وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں میڈیاسے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر چین کے وائس قونصل وائی سیان،سنئیر ایمیگر یشن افسر ہانگ کانگ لام کائی واہ، انگوس ڈبلیو ایچ لائی ودیگر بھی موجود تھے،رونالڈ این ڈبلیو فنگ نے مزید کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں نان ایمگیرانٹ ویزا ملازمت کرنے پر سخت پابندی ہے،لہذا جو بھی کوئی خلاف ورزی کرے گا وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا،انہوں نے کہا کہ ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت بھارت بنگلہ دیش اور افریشی ممالک کے لوگ عموما معیار گزرنے کے باوجود ہانگ کانگ میں قیام کرتے ہیں،جس کی وجہ سے گرفتار ہونے کی صورت میں انہیں 15 ماہ تک سزا ہوتی ہے،جبکہ50 ہزار امریکی ڈالر جرمانے بھی ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہانگ کانگ میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں وہ حکومت سے اجازت لیکر3 سال تک ملازمت کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں170 ممالک کے شہری بغیر ویزا داخل ہوسکتے ہیں،جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے20 ممالک کے شہریوں پر ویزے کی پابندی لازمی ہے،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ویزے کے لئے170 ہانگ کانگ کے ڈالر یعنی 25 امیرکی ڈالر فیس وصول کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی یونی ورسٹیوں کا شمار اچھی تعلیم درس گاہوں میں ہوتا ہے،اس لئے امریکہ برطانیہ سمیت بہت سے ممالک کے طلبہ وطالبات وہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں،ان میں پاکستان کے طلبہ وطالبات بھی شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ موجودہ سال ایک سو کے قریب پاکستانیوں کو غیر قانونی قیام کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں سیاسی پناہ کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :