نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ، اہم میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کووکٹو ں سے ہرادیا

اگلے راونڈ کیلئے اپنی راہ ہموار کر لی کراچی وائٹس مغ کپتان اکبر الرحمن اور طارق ہارون کی شاندار بلے بازی طارق ہارون کو جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

بدھ 31 اگست 2016 23:04

نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ، اہم میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کووکٹو ں سے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ کے اہم میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو کپتان اکبر الرحمن اور طارق ہارون کی شاندار بلے بازی کی بدولت 7وکٹو ں سے شکست دیتے ہوئے اگلے راونڈ کیلئے اپنی راہ ہموار کر لی ،پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن و ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کے صاحبزادہ ارسل شیخ کا لاہور وائٹس کی جانب سے کھیلانا نیک شگون ثابت نہ ہو سکا جبکہ عمر اکمل اور سلمان بٹ کی نصب سنچریاں بھی لاہور کو شکست سے نہ بچا سکی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں بدھ کو لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی شائقین کرکٹ کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔ میچ میں لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر عمر اکمل اور سلمان بٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت 178رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور کی پہلے وکٹ تیسرے اوور میں کامران اکمل کی 11کے مجموعی سکور پر گری جو بغیر کوئی رن بنائے سہیل خان کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 8ویں اوور میں 52کے مجموعی سکور پر عمران بٹ کی گری جو11رنز بنا کر فراز احمد کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوئیجس کے بعد عمر اکمل بیٹنگ کیلئے آئے اور دونوں کھلاریوں کے درمیان تیسرے وکٹ پر 121رنز کی شراکت ہوئی ، میچ میں عمر اکمل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف44گیندوں پر 6چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 81رنز بنائے اور سہیل خان کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جبکہ سلمان بٹ نے 57گیندوں پر 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 73رنز کی اننگ کھیلی۔

کراچی وائٹس کی طرف سے سہیل خان نے 30رنز دیکر 2جبکہ فراز احمد اور طارق ہارون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کراچی وائٹس نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں کپتان اکبر الرحمن اور طارق ہارون کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 3وکٹوں کے نقصان پر با آسانی مکمل کر لیا۔ اکبر الرحمن 8چوکوں اور2چھکوں کی مدد 65رنز کی بڑی اننگ کھیلی جبکہ طارق ہارون کی 18گیندوں پر 3چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 42رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلتے ہوئے کراچی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، زین عباس 39، اسد شفیق 10اوراحسن علی 14رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

لاہور وائٹس کی طرف سے سکواڈ میں شامل ہونیوالے باولر و پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن و ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کے صاحبزادہ ارسل شیخ کو میچ میں باولنگ ہی نہیں کروائی گئی جبکہ احسان عادل ، ضیا الحق اور عماد بٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ طارق ہارون کو جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :