حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری قائدین کو بھی وفود میں شامل کرے‘4ستمبر ریاست بھر میں یوم حق خودارادیت کیلئے بھر پور ریلی نکالی جائے گی

آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری قاضی محمود الحسن اشرف کی مظفراباد میں پریس کانفرنس

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم ستمبر۔2016ء) چار ستمبر ریاست بھر میں یوم حق خودارادیت کے لیے بھر پور ریلی نکالی جائیگی۔آج جمعہ المبارک کوخطباء کرام بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری قائیدین کو بھی وفود میں شامل کرے۔نصاب تعلیم میں تحریک آزادی کشمیر اور دو قومی نظریہ کو شامل کیا جائے۔

حج کے موقع پر آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے حجاج کا وفد بھیجا جائے۔چھ ستمبرر کو آل جموں کشمیرجمیعت علماء اسلام کا خصوصی مشاورتی اجلاس اسلام اباد میں طلب کر لیا گیا۔قوم یوم دفاع پاکستان اور یوم ختم نبوت کے موقع پر ایمانی اور اسلا می جزبات کا اظہار کرے۔

(جاری ہے)

بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکزہے۔ کشمیری عوام بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔اور اسلام ہی اسکے مستقبل کا ضامن ہے۔پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے مظفراباد میں آل پارٹیز کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعہ الددعوہ کے امیر مولانا عبد العزیز علوی،پی پی کے ترجمان شوکت جاوید میر،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ ثاقب مجید،تحریک حریت کے مشتاق الاسلام ،پی پی پی مظفراباد کے صدر سردار مبارک حیدر ،مسلم لیگ کے آصف مصطفا ئی جے یو آئی کے ڈویزنل امیرمولانا منطور الحسن،انجمن تاجران مظفراباد کے میر امتیا ،جمیعت ا ہل حدیث کے مولانا زاہد اثری سمیت سنٹرل پریس کلب کے عہددیران اور سول سو سائیٹی کے عہددران بھی موجود تھے ۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اسلامی نظام کے انعقاد کا اعلان اورمیرٹ کی بالا دستی کے لیے عملی اقدامات کر کے نظریہ پاکستان کے مقاصد کو پورا کریں۔انھوں نے کہا آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے بین الاقوامی سیاست سے باخبر شخص کیطور پر مسعود خان کا انتخاب مسلم لیگ کابہترین فیصلہ ہے۔

جو لوگ اس معاملہ کومتنا زع بنار ہے ہیں وہ ہند وستان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔قومی اور ملی مفاد کے لیے زاتی مقاصد کو پیش نظر نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کے سپہ سالار اور تمام عسکری ادارے بھارت سمیت تمام دشمن قوتوں کا بھر پور مقا بلہ کر رہے ہیں ۔جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جن میں قوم کا بھر پور جوش اور جزبے کے ساتھ یوم پاکستان منانا بھی شامل ہے۔انھوں نے چھ اور سات ستمبریوم دفاع اور یوم ختم نبوت کے موقع پر ریاست بھر کی تمام مساجد اور مدارس میں تقریبات منعقد کرنے قر آن خوانی اور مجالس ذکر اور درود وعظ و نصیحت کے بعد استحکام پاکستان اور قومی اور ملی یکجہتی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔اور آج جمعہالمبارک میں خطبہ کرام سے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور چار ستمبر کی حق خود ارادیت ریلی میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔