Live Updates

دنیاپاکستان کیساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے۔سید خورشید شاہ

ہمیں ماضی کوبھول کر آگے بڑھنا چاہیے،پی ٹی آئی کی ریلی میں پیپلزپارٹی کا2رکنی وفد شرکت کریگا،تجربہ کارسیاستدان کی حیثیت سے کہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ اورحکمران معاملات چلنے دیں،متحدہ نے الطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے توہمیں یقین کرناچاہیے۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 16:08

دنیاپاکستان کیساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے۔سید خورشید شاہ

سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے،ہمیں ماضی کوبھول کر آگے بڑھنا چاہیے،پی ٹی آئی کی ریلی میں پیپلزپارٹی کا2 رکنی وفد شرکت کرے گا،تجربہ کار سیاستدان کی حیثیت سے اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں معاملات چلنے دیں،متحدہ نے الطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے توہمیں یقین کرناچاہیے۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں پیپلزپارٹی کا2 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ورکرز یا عوام ریلی میں جارہےہیں تو جانا چاہیے۔عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی سے طے ہوا ہے کہ منظوروٹو اورلطیف کھوسہ ریلی میں شریک ہوکرپیپلزپارٹی کی نمایندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آج متحدہ کے رہنماوں نے لندن اورالطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے تو ہمیں یقین کرلینا چاہیے۔

یہ بات پیپلزپارٹی کے ایم کیوایم سے اتحاد کی نہیں ہے بلکہ ہمارے جمہوری رویے کو دیکھاجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام بھرتیاں میرٹ پرہورہی ہیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن بھی میرٹ پرتقرریاں کررہا ہے۔کوٹا سسٹم سندھ کے محرومی سےدوچارعلاقوں کیلیےبنایا گیا تھا لیکن آج بھی بعض علاقے محرومی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کی مگر حکومت نے بزنس مین کی طرح ٹیکس بڑھا دیا،پٹرول پر 17سے بڑھا کر 20فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔ حکومت نے کل قوم کو پیغام دیا کہ ہم پانچ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات