اب آنکھ مچولی نہیں چل سکتی،ایم کیوایم پاکستان کواپنی کہی بات ثابت کرناہوگی،شاہ محمود
معاملات پرکنفیوژن ہے ، یم کیوایم پاکستان کی قیادت کوبردباری سے کام لیناہوگا ،نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعرات 1 ستمبر 2016 23:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اب آنکھ مچولی نہیں چل سکتی،ایم کیوایم پاکستان کواپنی کہی بات ثابت کرناہوگی،معاملات پرکنفیوژن ہے ،بندوق اوربھتے والی ایم کیوایم سے پاکستان سے محبت کرنے والی اورپاکستان زندہ بادوالی ایم کیوایم کوالگ کرناہوگا،مسئلہ گھمبیرہے اورہوتاجارہاہے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کوبردباری سے کام لیناہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے بیان کے بعداب کوئی گنجائش نہیں ،اب آنکھ مچولی نہیں چل سکتی ،ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کوواضح پیغام دیناہوگااورپارٹی کوالطاف حسین کے تسلط سے آزادکرناہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کواپنی کہی بات ثابت کرناہوگی اورپاکستانی قیادت کوواضح فیصلہ کرناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے بیانات کے باعث لوگ علیحدہ ہوگئے جولوگ الطاف حسین کی تقریرپرسرنہیں اٹھاتے تھے اوراف تک نہیں کرتے تھے آج وہی لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ مزیدبوجھ نہیں اٹھاسکتے ،فاروق ستارقومی اسمبلی میں آئیں اورتحریک انصاف کی ہرزہ سرائی کے خلاف قراردادکی حمایت کریں کہ کراچی کے عوام کوبھی دعوت دیتے ہیں کہ چھ ستمبرکونشترپارک میں آئیں اورپاکستان زندہ بادکانعرہ لگائیں ۔انہوں نے کہاکہ معاملات پرکنفیوژن ہے لندن اورامریکہ کاپاسپورٹ رکھنے والوں کی زبان الگ ہے اورجولوگ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں ان کی زبان الگ ہے یہ مسئلہ گھمبیرہے اورہوتاجارہاہے ،ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کوبردباری سے کام لیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت کافیصلہ کاہے بندوق اوربھتے والوں کوپاکستان سے محبت کرنے والوں اورپاکستان زندہ بادکہنے والوں سے علیحدہ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرہماری حکومت ہوتی توالطاف حسین کی تقریرپرقانون کے مطابق کارروائی کرتے اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجاتامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.