صدرمملکت نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2016ء جاری کردیا

شہداء اوردوران سروس جاں بحق افرادکے پلاٹوں کی پہلی فروخت پرسی وی ٹیکس لاگونہیں ہوگا

جمعرات 1 ستمبر 2016 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر ۔2016ء) صدرمملکت نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2016ء جاری کردیا،شہداء اوردوران سروس جاں بحق افرادکے پلاٹوں کی پہلی فروخت پرسی وی ٹیکس لاگونہیں ہوگا،صدرمملکت نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2016ء جاری کردیاہے ۔اس آرڈیننس کااطلاق یکم جولائی2016ء سے کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

آرڈیننس کے مطابق شہداء اورسروس کے دوران جاں بحق افرادکے لواحقین کودیئے جانے والے پلاٹوں کی پہلی فروخت پرسی وی ٹی آرڈیننس لاگونہیں ہوگا،آرڈیننس کے مطابق سکوک بانڈہولڈرکمپنی پر25فیصدانفرادی سکوک بانڈہولڈرکے منافع پرساڑھے12فیصداور10لاکھ سے کم سرمایہ کاری کرنے والے سکوک بانڈہولڈرپر10فیصدسے کم ٹیکس عائدہوگاآرڈیننس کے تحت سیلزٹیکس ایکٹ1900میں بھی ترمیم کی گئی ہے ۔

ترمیم کے تحت صوبائی خدمات پرجی ایس ٹی خودکارنظام کے تحت عائدکی جائے گی

متعلقہ عنوان :