کراچی، فاروق ستار کی وسیم احمدکی انتخابی مہم میں مصروف لوگوں پر حملے،اغواء،تشدد، بینرز اور پوسٹر پھاڑنے کی سخت الفاظ میں مذمت

جمعرات 1 ستمبر 2016 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب پی ایس 127کے ضمنی الیکشن کے نامزدحق پرست امیدواروسیم احمدکی انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم ملیرڈسٹرکٹ یوسی 11کے چیئرمین ناصر عباس ، یوسی 1کے چیئرمین سفیر حسین اور یوسی 4کے چیئرمین عاصم اور ایم کیوایم شعبہ خواتین ، کی باجیوں ایلڈرزونگ کے بزرگوں اورعلاقے کے ہمدردوں پرمسلح حملے،اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے اور بینرز اور پوسٹر پھاڑنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ مورخہ31/اگست بروز بدھ سہ 3بجے حق پرست نامزدامیدواربرائے ضمنی انتخاب پی ایس127وسیم احمدکی الیکشن رابطہ میم کے آغازکے موقع پرخواتین،بزرگ اورعلاقے کے ہمدردعوام یوسی5کے علاقے میں تیاریوں میں مصروف تھے اورعوام سے گھرگھررابطے کاکام کررہے تھے کہ اس علاقے میں موجودحقیقی دہشت گردوں عمران بلّا،عابدموٹا،گڈوچپاتی اوردیگرنے ملکرکرانتخابی مہم میں مصروف ایم کیوایم کے بزرگوں اورخواتین پرمسلح حملہ کردیا،خواتین ورکرزکومغلظات بکیں،دھکے دیئے اورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں یرغمال بنالیاجبکہ بزرگوں اورعلاقے کے ہمدردعوام کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنایا جس سے بعض بزرگوں کی حالت غیرہوگئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزرگوں اورہمدردوں پرحقیقی دہشت گردوں کے بہیمانہ تشدداورخواتین کویرغمال بنانے اطلاع جب ملیراورکورنگی ٹاؤن کے چیئرمین،وائس چیئرمیز اورکونسلرز کوپہنچی تووہ فوری طورپروہاں پہنچے جس کے بعدحقیقی دہشت گردوں نے انہیں بھی یرغمال بنالیااوریوسی ون کے چیئرمین سفیرحسن،یوسی4کے چیئرمین محمدعاصم ،یوسی5کے چیئرمین غلام معین الدین اوریوسی11کے چیئرمین ناصرعباس کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورانہیں مغلظات بکیں،عوام کے منتخب نمائندوں کوغداراوردہشت گردجیسے القابات سے پکارااوردھمکی دی کہ آئندہ پی ایس 127کی الیکشن مہم کے سلسلے کوئی کام نہیں کرنا۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے بزرگوں،خواتین اورہمدردوں پرمسلح حملہ پی ایس 127کی ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے اورعوام میں خوف وہراس پھیلاکرانہیں انتخابی عمل سے دوررکھنے کی کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس 127کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی کو روکنے کیلئے ایم کیوایم پاکستان دشمن قوتیں سرگرم ہوگئیں ہیں اور جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ملیر میں جاری انتخابی مہم پر حملہ ، تین چیئرمینوں کو اغواء کرنا اور کارکنان و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بزرگ کارکنان اورہمدردوں پرحملے میں ملوث حقیقی دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اورقانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور پی ایس 127میں ایم کیوایم پاکستان کو آزادانہ طور پر انتخابی سرگرمیوں جاری رکھنے کاماحول دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :