آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے: معروف صحافی روف کلاسرا کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 23:23

آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر ۔2016ء) معروف صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمن ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جمعرات کے روز آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی افواہوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو اس سے متعلق بتا دیا جائے گا۔ اب اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار روف کلاسرا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے۔ روف کلاسرا نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ روف کلاسرا کا مزید کیا کہنا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :