مردان اور پشاورمیں دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 12:17

مردان اور پشاورمیں دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد اسلام آباد کے تمام ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) مردان اور پشاورمیں دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی۔ تمام افسران کو اپنے علاقوں میں گشت پر رہنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے اہم عمارات، تعلیمی اداروں ، میڈیا ہاو¿سز اور مارکیٹس پر بھی سکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔

تمام افسران کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے سہالہ کے علاقوں پٹھان کالونی اور سہالہ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران 60 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے ہیں ، گرفتار افراد کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد اسلام آباد کی سیکورٹی کو موثر بنانا ہے۔ترنول کے علاقے میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد گرفتار کر لیئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار مشکوک افراد کی مزید چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :