آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مردان میڈیکل کمپلیکس میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 15:50

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مردان میڈیکل کمپلیکس میں خود کش دھماکے ..

مردان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچے جہاں انہوں نے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وہ مختلف وارڈز میں گئے اور زخمیوں سے بات چیت کی انہیں تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس سے قبل سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے عزیز واقارب سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لئے بھی سب سے پہلے پہنچے تھے۔