Live Updates

عمران خان شاہدرہ سے دس ہزار سے زائد افراد کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جے شاہدرہ سے فیصل چوک کی طرف روانہ ہوئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان شاہدرہ سے دس ہزار سے زائد افراد کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے شام 5بجے شاہدرہ سے فیصل چوک کی طرف روانہ ہوئے۔ قافلے کی روانگی کا مقررہ وقت دوپہر بارہ بجے تھا لیکن عمران خان کی بعض مصروفیات کی وجہ سے احتساب مارچ 5گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام پانچ بجے روانہ ہوا۔

عمران خان بنائے گئے ایک خصوصی کنٹینر پر سوار تھے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔ شاہدرہ کے مقام پر عمران خان کے خطاب کے بعد یہ احتسابی مارچ جب اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا تو فضا عمران خان کے حق میں اور حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے کھلاڑی موسم کی سختی کی پرواہ کیے بغیر عمران خان کے کنٹینر کے ساتھ ساتھ پیدل چلتے رہے۔

اس موقع پر احتساب مارچ کے روٹ پر پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پرچموں، بینروں اور عمران خان تصاویر پر مبنی بہار دکھائی دے رہی تھی۔ روٹ کے چاروں طرف پی ٹی آئی کے پرچم اور بینرز نظر آرہے تھے۔ عمران خان کی قیادت میں دریائے راوی کو پار کرتا ہوا یہ قافلہ راوی روڈ سے گزرتے جب بھاٹی چوک پہنچا تو وہاں پر موجود استقبالیہ کیمپ سے عمران خان کے احتساب مارچ کی بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔

عمران خان کے جیالوں نے بھاٹی چوک پر واقعہ عمارتوں سے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بھاٹی چوک احتساب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی ان باتوں کو دوبارہ دہرایا جو انہوں احتساب مارچ کی روانگی سے قبل شاہدرہ میں خطاب کے دوران کہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن جیتنے کے لئے ن لیگ اوچھے ہتکھنڈوں پر اترے گی۔

اس سلسلے میں بنائے گئے ن لیگ کے منصوبے کے تحت ن لیگ پولیس کے ذریعے مخالفین کے خلاف جعلی مقدمات درج کرے گی اور پولیس ن لیگ کے انتخابی ٹول کے طور پر استعمال ہوگی جس سے نمٹنے کے لئے پی ٹی آئی بھی اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔ اس موقع پر عمران خان نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو مبارک ہو عوام کی طاقت سے چیئرمین ایف بی آر نے شریف خاندان کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے اب واپس نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے سے چیئرمین ایف بی آر تنخواہ لیتے ہیں۔ اب باری چیئرمین نیب کی ہے کہ وہ کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس سپیڈ سے ریلی جارہی ہے۔ فجر کی نماز چیئرنگ کراس پر ہی ادا ہوگی۔عمران خان کے احتجاج مارچ میں شاہدرہ سے بھاٹی چوک تک 4کلومیٹر کا فاصلہ 6 گھنٹے میں طے کیا۔ آخری اطلاعات تک عمران خان کا قافلہ بھاٹی چوک سے چیئرنگ کراس کے لئے روانہ ہو گیا ہ

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :