ایم کیوایم ، فاروق ستار اور قائد متحدہ نے ہمارا مذاق اڑیا،رات کومغلظات بکی جاتی تھیں اورصبح معافی مانگ لی جاتی تھی، ہم نے ظالم کے آگے سرجھکا نے سے زیادہ سراٹھانے کوترجیح دی،ہم کسی ظالم کوظلم کرنے نہیں دیں گے،ظالم کاہاتھ روکیں گے

قدرت کا نظام دیکھیں 22اگست کو ہماری تمام باتیں صحیح ثابت ہوئیں،ہماری ایم کیوایم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی،جب ہم آئے تو اندازہ نہیں تھا اتنے لوگ ساتھ دیں گے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا عوامی رابطہ مہم کے دوران شرکاء سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4ستمبر۔2016ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ، فاروق ستار اور قائد متحدہ نے ہمارا مذاق اڑیا،رات کومغلظات بکی جاتی تھیں اورصبح معافی مانگ لی جاتی تھی، ہم نے ظالم کے آگے سرجھکا نے سیزیادہ سراٹھانے کوترجیح دی،ہم کسی ظالم کوظلم کرنے نہیں دیں گے،ظالم کاہاتھ روکیں گے۔

اتوار کو عوامی رابطہ مہم کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم ، فاروق ستار اور قائد متحدہ نے ہمارا مذاق اڑیا،رات کومغلظات بکی جاتی تھیں اورصبح معافی مانگ لی جاتی تھی، ہم نے ظالم کے آگے سرجھکا نے سیزیادہ سراٹھانے کوترجیح دی،ہم کسی ظالم کوظلم کرنے نہیں دیں گے،ظالم کاہاتھ روکیں گے،قدرت کا نظام دیکھیں 22اگست کو ہماری تمام باتیں صحیح ثابت ہوئیں،مخالفین بھی کہتے ہیں کہ میری اورانیس قائم خانی کی ہربات سچ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاروق بھائی آپ جتنا جھوٹ بولو گے میں اتنا سچ بولوں گا۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں لوگ سینیٹربننے کے لئے پیسے خرچ کرتے ہیں، پارٹی چھوڑنے کے بعد قائد متحدہ تقریروں میں بھی بلاتے رہے ،ہمیں ایم کیو ایم سے نہیں نکالا گیا تھا ،ہماری ایم کیوایم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی،جب ہم آئے تو اندازہ نہیں تھا اتنے لوگ ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس راستے پرچل رہے تھے ا س کی حقیقت آشکارہونے پرسب کچھ چھوڑدیا۔