کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں 100سےزیادہ سےطلبافوڈپوائز ننگ سےمتاثر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 ستمبر 2016 23:59

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں 100سےزیادہ سےطلبافوڈپوائز ننگ سےمتاثر

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4ستمبر۔2016ء) کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں 100 سے زیادہ سے طلبا فوڈ پوائزننگ سےمتاثر ہو گئے ہیں۔ متاثرہ طلبا کو سی ایم ایچ پشاور اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ 27 طلبا کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوری طور پر فوڈ پوائزننگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کے مطابق فوڈ پوائزننگ کے شکار طلباکی تعداد 180 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباکو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کالج میں بھی ڈاکٹروں کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ طلبا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جبکہ مردان ہسپتال انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 50 متاثرہ بچوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔