مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ، دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اتوار 4 ستمبر 2016 23:59

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4ستمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خارجہ نے وزیر اعظم کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی پالیسی پربھی روشنی ڈالی۔ ملاقات میں دفاع اورسلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔ مشیر خارجہ نے عمانی وزیر خارجہ کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :