کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

دسمبر میں‌ شہید محرتمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 ستمبر 2016 13:53

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05ستمبر2016ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زردای نے سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ منظور وسان نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دسمبر میں وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری دسمبر میں شہید محترمہ بے ظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ منظور وسان نے بتایا کہ بل؛اول بھٹو زرداری بھی وطن واپس آ کر ملک بھر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ملک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی آئے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی۔