بین الاقوامی برادری کشمیرمیں مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔محمد نوازشریف

آنکھوں میں چھرےلگنےسے معصوم کشمیری نوجوانوں،بچوں اورعورتوں کی بینائی ضائع ہو گئی ہے،یہ صریحاً ظلم اور ظلم کا آخری درجہ ہے۔وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 ستمبر 2016 22:00

بین الاقوامی برادری کشمیرمیں مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔محمد نوازشریف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کشمیرمیں مظالم کا سختی سے نوٹس لے،آنکھوں میں چھرے لگنے سے معصوم کشمیری نوجوانوں، بچوں اورعورتوں کی بینائی ضائع ہو گئی ہے،یہ صریحاً ظلم اور ظلم کا آخری درجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پراپنے بیان میں‌ کہا کہ آنکھوں میں چھرےمارنےوالوں کےدل انسانیت کےدرد سےخالی ہیں؟چھرےلگنےسےمعصوم کشمیری نوجوانوں،بچوں، عورتوں کی بینائی ضائع ہو گئی۔یہ صریحاً ظلم اور ظلم کا آخری درجہ ہے۔اس ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے کشمیرمیں مظالم کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔