پاکستان کی کابل میں دھماکوں کی شدیدمذمت

جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت،زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا

پیر 5 ستمبر 2016 23:10

پاکستان کی کابل میں دھماکوں کی شدیدمذمت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 ستمبر ۔2016ء) پاکستان نے کابل میں ہونے والے دھماکوں کی شدیدمذمت ،جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان افغان دارالحکومت کابل میں ہونیو الے دھماکوں کی شدیدمذمت کرتاہے اورجاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت کرتاہے،ہم دھماکے میں زخمی ہونیو الے افرادکی جلدصحت یابی کے لئے دعاگوہیں۔ترجمان نے مزیدکہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اورہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے

متعلقہ عنوان :