مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف بارسلونا میں اقوام متحدہ دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال جاری

امن کی خواہش ایسوسی ایشن تنظیم کے طر ف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا، پاکستانی کیمونٹی کی بھی کثیر تعداد شرکت انڈیا کا دوغلہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کر دم لیں گے،چوہدری محمد افضال

پیر 5 ستمبر 2016 23:12

پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 ستمبر ۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف بارسلونا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ہے۔ امن کی خواہش ایسوسی ایشن تنظیم کے طر ف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہیچوہدری محمد افضال صدر امن کی خواہیش ایسوسی ایشن نے کہا ہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پاکستانی کیمونٹی کی بھی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد افضال نے مذید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اس لئے مظاہرے اور بھوک ہڑتال کر رہے ہیں کیونکہ انڈین فوج مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے خلاف قتل و غارت کا جو بازار گرم کر رکھا ہے۔اس پراقوام متحدہ بھی خاموش ہے ۔انڈیا کا دوغلہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کر دم لیں گے۔ ۔انھوں نے کہا کہ بارسلونا سمیت یورپ بھر میں انڈین سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے پر امن مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔بھو ک ہڑتالی کیمپ تین دن لگا تار جاری رہے گا۔