امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

منگل 6 ستمبر 2016 12:50

امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ کی تاریخ میں ایسا کم ہی ہوا ہے جب فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیات ایک ساتھ ایک ہی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں۔یش راج فلمز نے بالی ووڈ کی دو نامور شخصیات امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مسٹر پرفیکٹ اور امیتابھ بچن پہلی بار بالی ووڈ فلم’ٹھگ‘میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود میگا اسٹار نے بھی کردی ہے جب کہ یہ عامر خان اور امیتابھ کی پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

اس مو قع پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے اور میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔واضح رہے ان دنوں عامر خان اپنی نئی فلم دنگل کی شوٹنگ میں جبکہ اداکارامیتابھ بچن اپنی نئی فلم پنک کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :