لاہور : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 ستمبر 2016 13:37

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07ستمبر2016ء) : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں نااہلی سے متعلق سوال پر انہوں نے عمران خان کی جگہ نواز شریف کا نام لے لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے انشا اللہ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شیخ رشید نہیں ہوں جو طوطا فال نکال رہا ہوں۔ فال نکالنے والے شیخ رشید کی اپنی سیاست بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج کرنے کے لیے رائے ونڈ جانے والوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں، رائےونڈ جانا ہمارے بنیادی حقوق پامال کرنا ہے۔ یہ کام ہم نے مشرف کو بھی نہیں کرنے دیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو سیاست ہی رکھا جائے کیونکہ اگر ذاتیات پر اتر آئے تو مشکلات ہوں گی۔ ہم اپنے گھر کی حفاظت ہر صورت کریں گے۔