عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے والی نون لیگ کی وفاقی حکومت نے اربوں روپے مالیت کی 35 ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔جبکہ حال ہی میں عالمی بنک نے پاکستان کے لیے65کروڑ ڈالرقرض دینے کی منظوری دی ہے:رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 18:01

عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے والی نون لیگ کی وفاقی حکومت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء) عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر ملک چلانے والی نون لیگ کی وفاقی حکومت نے اربوں روپے مالیت کی 35 ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔جبکہ حال ہی میں عالمی بنک نے پاکستان کے لیے65کروڑ ڈالرقرض دینے کی منظوری دی ہے-وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے کے بغیر ہی 35 قیمتی اور ہائی سیکورٹی گاڑیاں درآمد کرنے کی سمری پیش کی گئی۔

سمری پیش کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ گاڑیاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکورٹی کے لیے خریدی جارہی ہیں۔ کمیٹی نے گاڑیاں خریدنے کی سمری منظور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ بھی دے دی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف کے لیے 24 کروڑ روپے کی 2 ’بی ایم ڈبلیو‘ ہائی سیکیورٹی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، جبکہ وزیر اعظم کے اسکواڈ کے لیے 8 ’وی ایٹ‘ گاڑیاں بھی خریدی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 3 سال سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں دینے کے لیے 76 کروڑ روپے، جی پی فنڈ اور گریجویٹی کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 32 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :