پوکیمون گو کھیلنے پر روسی کھلاڑی کو 5 سال جیل ہو سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 ستمبر 2016 20:22

پوکیمون گو کھیلنے پر روسی کھلاڑی کو 5 سال جیل ہو سکتی ہے

ایک روسی یوٹیوبرکو چرچ میں پوکیمون گو کھیلنے پر 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔روسلان سوکولوسکی نے 11اگست کو یاکاٹرنبرگ کے چرچ آف آل سینٹ میں پوکیمون پکڑتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی اور اسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا۔ ویڈیو کے شروع میں ایک ٹی وی رپورٹر کو دکھایا گیا ہے جو خبروں میں چرچ میں پوکیمون گوکھیلنے پر قید اور جرمانے کی خبر سنا رہی تھی، جس کے فوراً بعد روسلان کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں روسلان کہہ رہا ہے کہ چرچ میں سمارٹ فون کے ساتھ داخل ہونا کس طرح جرم ہو سکتا ہے؟ اس وجہ سے میں نے چرچ میں پوکیمون پکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔روسلان ویڈیو میں یہ بھی کہتا ہے کہ چرچ میں پوکیمون گو کھیلنا محفوظ ہے اور قانون کی خلاف ورزی نہیں۔اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے گیارہ لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)


اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہوتے ہی پولیس نے اس بارے میں تحقیقات شروع کر دیں۔

مقامی حکام نے اپنے جاری کیے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ روسلان پر نفرت پھیلانے اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ، جن کی سزا 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
روسلان کی گرفتاری کی خبر سن کر سینٹ پیٹرزبرگ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وانوں نے بھی چرچ میں پوکیمون گو کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر صارفین نے بھی روسلان کی رہائی کے لیے #FreeSokolvsky ٹرینڈشروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :