گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیے جائیں، گلگت بلتستان کے عوام باقی صوبوں سے زیادہ محب وطن ہیں ہ ہمیں حب وطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ،پاکستان کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندونی دشمنوں سے خطرہ ہے، ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے اقدامات لائق تحسین ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 7 ستمبر 2016 22:57

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام باقی صوبوں سے زیادہ محب وطن ہیں ہ ہمیں حب وطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ، ملک کے دیگر حصو ں میں اگر یوم دفاع منایا جا رہا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ انہیں تمام بنیادی حقوق و سہولیات حاصل نہیں اور پاکستان میں شامل ہونے کے انہوں نے قر بانیاں دیں ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کی اور پاکستان میں غیر مشروط پر شامل ہو ئے ، گلگت بلتستان کے جوانوں نے وطن عزیز کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیے جائیں۔

بدھ کو سکردو میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو ابھی تک آئینی حقوق نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے ، بھارتی وزیر اعظم نرنندر مودی چائے والے ہیں ان کی کوئی حثیت نہیں ، گلگت بلتستان بارے مودی کے بیانات کو ہم جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں ، ہم مودی اور مودی کی سوچ پر لعنت بجھتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ہم کل بھی پاکستانی تھے اور آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہنگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں اور ہمیں کسی سے حب وطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ، ہمیں پاکستانی تسلیم کیا جائے ، ہمارا شاختی کارڈ پاکستانی ، نشان حیدر ملے توہم پاکستانی کے ٹو پاکستان کا ، تو پھر ہمیں ابھی تک آئینی حقوق کیوں نہیں دیے جا رہے ، آئینی حقوق کے حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ہم چیف آف آرمی سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے دورہ گلگت کے موقعے پر گلگت سکردوروڈ کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی ، ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلانے کے لیے اپنا کردارادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی حکومت کے حوالے سے کچھ نہیں کہیں گے لوگ خود فیصلہ کرینگے گے کہ کس کی حکومت بہتر ہے ، پاکستان ہمیں کچھ دے یا نہ دے ہم ہمیشہ پاکستان کے وفادار رہیں گے ، ہمار جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے افواج پاکستا ن کے ساتھ مل کر ملک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندونی دشمنوں سے خطرہ ہے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے اقدامات لائق تحسین ہیں شہید زوالفقار علی بھٹو نے ایمٹی پروگرام شروع کر کے ملک کو دفاعی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم بنایا آج ہم دفاعی اعتبار سے اپنے دشمن سے کئی گناطاقتور ہیں ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں