قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایم اے پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 7 ستمبر 2016 22:58

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایم اے پرائیویٹ اکنامکس کے ضمنی امتحانات کا مجموعی نتیجہ 54.05فیصد اور ایم اے پرائیویٹ پولیٹیکل سائنس کا مجموعی نتیجہ 42.86فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کل 328امیدوار شریک ہوئے۔ جن میں سے 192امیدوار کامیاب قرار پائے۔ امتحانات کے دوران 39امیدواروں کے خلاف نقل کیس رجسٹر ڈ کیئے گئے۔ یہ امتحانات 16جون کو شروع ہوئے تھے اور یکم جولائی کو ختم ہوئے۔