فاروق ستار اورالطاف حسین کا رابطہ ٹوٹنے والانہیں ہے، اس لیئے عوام کوگمراہ نہ کریں، مصطفی کمال

آج بھی کہہ رہا ہوں کہ الطاف حسین ملک دشمن تھا اور ہے ہم نے پہلے بھی کہاتھاکہ الطاف حسین را کا ایجنٹ ہے جوبات ثابت ہوچکی ہے

بدھ 7 ستمبر 2016 23:05

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ فاروق ستار اورالطاف حسین کا رابطہ ٹوٹنے والانہیں ہے، اس لیئے عوام کوگمراہ نہیں کریں،ایسااظہاراس نے ٹھل سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہاکہ آج بھی کہہ رہا ہوں کہ الطاف حسین ملک دشمن تھا اور ہے ہم نے پہلے بھی کہاتھاکہ الطاف حسین را کا ایجنٹ ہے جوبات ثابت ہوچکی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں رہنے والے تمام قوم کے حقوق کی بات کررہے ہیں،2018میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینگے اس لیئے کارکن تیاری کریں پورے ملک میں امیدوار کھڑا کرینگے،ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہے،ہمارا منشورہے کہ اقتدار نچلے طبقہ تک منتقل ہو اور اقتدار کا مالک عام آدمی ہو،انہوں نے مزیدکہاکہ پورے ملک سے ایم کیوایم کے سیکڑوں عہدیدار مستعفی ہوگئے جسکا سبب الطاف حسین کے طرف سے ملک کے خلاف تقریر ہے،انہوں ے کہاکہ واحد جماعت پاک سرزمین پارٹی ہے جسے مختصر عرصے میں پذیرائی ملی ہے اور پورے ملک میں یونٹ قائم ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عید کے بعد تنظیمی پروگرام منعقد کرینگے،بڑے تعداد میں نوجوانوں کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت خوش آئند بات ہے