کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی دباوٴنہیں ،ایم کیوایم میں تھاہوں اوررہوں گا،فیصل سبزواری

فاروق ستارکانام پہلے ہی سربراہ کی حیثیت سے موجودتھا،بڑے باربارغلطیاں کریں تودکھ اورایسی بات کریں جس پرمعافی مانگنی پڑے توافسوس ہوتاہے ،بارباردفاع نہیں کیاجاسکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 ستمبر 2016 23:08

کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی دباوٴنہیں ،ایم کیوایم میں تھاہوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء) ایم کیوایم کے رہنمافیصل سبزواری نے فاروق ستارکی قیادت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی دباوٴنہیں ،ایم کیوایم میں تھاہوں اوررہوں گا،فاروق ستارکانام پہلے ہی سربراہ کی حیثیت سے موجودتھا،بڑے باربارغلطیاں کریں تودکھ اورایسی بات کریں جس پرمعافی مانگنی پڑے توافسوس ہوتاہے ،بارباردفاع نہیں کیاجاسکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہاکہ میری زندگی کولاحق خطرات سے آگاہ کیاگیااورمیں اس خطرے کے پیش نظرملک چھوڑاتھا۔انہوں نے کہاکہ میں ایم کیوایم میں تھاہوں اوررہوں گا،ایم کیوایم کوچھوڑنہیں سکتا،22اگست کے بعدفاروق ستارنے جوکیاوہ درست ہے ،مجھ پرکسی اورپارٹی میں شمولیت کادباوٴنہیں ،فاروق ستارکانام پہلے بھی ایم کیوایم کے سربراہ کے طورپرموجودتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرامصطفیٰ کمال سے کوئی رابطہ نہیں ،ایم کیوایم کے عسکری ونگ کاعلم ہے اورنہ اس کاعلم رکھناچاہتاہوں ۔لانہوں نے کہاکہ اسی ہفتے آرہاہوں ،بانی ایم کیوایم کی باتیں سن کرافسوس ہواہے ،اگربڑے باربارغلطیاں کریں توبہت دکھ ہوتاہے اوربڑے ایسی غلطیاں کریں جن پرباربارمعافی مانگنی پڑے توبہت افسوس ہوتاہے اوربارباران غلطیوں کادفاع نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بننے سے پہلے ہماری قوم کی اپنی شناخت تھی بانی ایم کیوایم نے پاکستان زندہ بادکے ٹویٹ پرغصے کااظہارکیااورغصے میں مجھے آئی ایس آئی اورپاکستانی فوج کاایجنٹ کہا

متعلقہ عنوان :