صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد کی وفات پر تعزیت

بدھ 7 ستمبر 2016 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء ) پشتونخوا میپ کے صوبائی پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال ‘ نواب ایاز خان جوگیزئی‘سردار مصطفی خان ترین ‘ڈاکٹر حامد خان اچکزئی‘ عبیداللہ جان بابت‘ سردار رضا محمد بڑیچ‘ ایم پی اے نصر اللہ زیرے‘ سید لیاقت آغا، مجید خان، منظور احمد خان کاکڑ، ولیم برکت، محترمہ سپوژمئی، معصومہ حیات، عارفہ صدیق نے ایک اخباری بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد کی وفات پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے بیان میں غلام قادر بگٹی کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاگیا آخر میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ، صوبائی ایگزیکٹو کے اراکین سنیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل، ایم این اے قہار ودان، عیسیٰ روشان، شراف آغا، قادر آغا، فقیر خوشحال ، احمدجان، یوسف خان کاکڑ، علاؤالدین کولکوال اور پارٹی کے دیگر نے سرفراز بگٹی کے والد غلام قادر بگٹی کی وفات پر دلی تعزیت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :