پشاور :ایف آئی اے کی کارروائی ، افغان شہریوں‌کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والا ملزم گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 14:21

پشاور :ایف آئی اے کی کارروائی ، افغان شہریوں‌کے پاکستانی شناختی کارڈ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء) : پشاور میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے 87افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر دئے تھے۔ ملزم محمد رضوان کو حیات آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو وزارت داخلہ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :