شیخ انصرعزیزنے سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پراکھاڑبچھاڑ کردی

ممبرانوائرمنٹ ثناء اللہ خان کوہٹاکرڈائریکٹراکیڈمیزلگادیاگیا ڈپٹی ڈائریکٹرلینڈاسلام شاہ کی جگہ کورس کرکے آنیوالے ریاض اختررندھاواکوبٹھادیاگیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) سی ڈی اے کے چیئرمین شیخ انصرعزیزنے سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پراکھاڑبچھاڑکردی ہے ،ممبرانوائرمنٹ ثناء اللہ خان کوہٹاکرڈائریکٹراکیڈمیزلگادیاگیااورڈپٹی ڈائریکٹرلینڈاسلام شاہ کی جگہ کورس کرکے آنے والے ریاض اختررندھاواکوبٹھادیاگیاہے ۔میئراسلام آباداورچیئرمین سی ڈی اے کاعہدہ حاصل کرنے والے شیخ انصرعزیزسے گزشتہ روزپہلے ہی جھٹکے میں سی ڈی اے سے65اعلیٰ افسران اوراہلکاروں کوادھرادھرکردیاہے ،ڈپٹی ڈیجی لینڈاسلام شاہ کوڈائریکٹرلیبرلگایاگیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات گئے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق یہ تقرریاں اورتبادلے کئے گئے ہیں ،چونکہ جمعرات کی صبح چیئرمین سی ڈی اے نے ساڑھے آٹھ بجے جب اپنے دفترمیں قدم رکھاتوسی ڈی اے کاکوئی اعلیٰ افسراپنی کرسی پرموجودنہیں تھا،جس کے بعدانہوں نے بڑے پیمانے پراکھاڑبچھاڑاورشعبہ ایچ آرڈی اے کے لوگوں کورات دس بجے تک دفترمیں بٹھائے رکھاگیاتاکہ ان 65افسران کی تقرریاں اورتبادلے کئے جاسکے ۔عرصہ درازسے فارغ بیٹھے کاشف حسین کوبھی ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسٹمنٹ لگادیاگیااورسی ڈی اے کی بااثرشخصیت اعجازباجوہ کوبھی تبدیل کردیاگیا

متعلقہ عنوان :