Live Updates

تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،وزیر مملکت طارق فضل چوہدری

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:19

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 ستمبر ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن پاکستانی سیاست میں کسی لیڈر کے گھر کے سامنے احتجاج کی روایت پہلے یہاں نہیں رہی،جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں برد باری ، تحمل اور برداشت کا درس دیتی ہے اس لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے تا کہ عوام کو بہتر پیغام دیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی رہائش گاہ کے سامنے اختجاج نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ درست عمل نہیں، ملک میں جمہوری حکومت کام کر رہی ہے جہاں ہر کسی کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے لیکن اس آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال کسی صورت بھی جائز نہیں، تحریک انصاف عدلیہ سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام تک نہیں کرتی جو کہ ایک بری روایت ہے، تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ہمارے اداروں کے استحکام کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل بھی مزید مستحکم ہو، پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات شروع کر دئیے تھے جن کی وجہ سے آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوئی ہے اور وہ دن بھی دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :