Live Updates

عمران خان اپنی نااہلی کے خوف سے چیخ وپکاررہے ہیں ، وہ سپیکرکیاکسی کوبھی نہیں مانتے ،طلال چوہدری

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اپنی نااہلی کے خوف سے چیخ وپکاررہے ہیں ،عمران خان سپیکرکیاکسی کوبھی نہیں مانتے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمارے سوالات کاجواب نہیں دیا،عمران خان سپیکرکیاکسی کوبھی نہیں مانتے ،وہ نیب ،ایف بی آر،عدالت کسی کوبھی نہیں مانتے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خودنااہل ہونے جارہے ہیں اس لئے چیخ وپکاررہے ہیں ،سپیکرایازصادق نے اپنے حلقے میں عمران خان کوشکست دی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جوفلیٹ20لاکھ میں خریداجو11کروڑمیں بیچ دیاان کاکیاکمال کابزنس ہے کہ 2سال میں اتنی بڑی رقم کمالی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :