رائے ونڈ پر مارچ یا رائےونڈ کا گھیراو نہیں‌بلکہ جلسہ اور پر امن احتجاج چاہتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 12:21

رائے ونڈ پر مارچ یا رائےونڈ کا گھیراو نہیں‌بلکہ جلسہ اور پر امن احتجاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے روئے ونڈ پر احتجاج کے لیے فیصلہ کُن اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ کے گھیراؤ کا کوئی پروگرام نہیں ہے بلکہ ہم رائے ونڈ پرجلسہ کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کا مارچ یا گھیراﺅ نہیں بلکہ ہم جلسہ اور پر امن احتجاج چاہتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ ہم پُر امن احتجاج چاہتے ہیں جس کے لیے اپوزیشن کو بھی دعوت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف چاہیں تو تین لاکھ لوگوں کو چائے پلا سکتے ہیں۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ 24 ستمبر کی تاریخ میں تبدیلی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔