کراچی : پی ایس 127 کا ضمنی انتخاب ، ایم کیو ایم نے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 13:48

کراچی : پی ایس 127 کا ضمنی انتخاب ، ایم کیو ایم نے نتائج چیلنج کرنے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پی ایس 127 ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے خلاف اپیل ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں دائر کی جائے گی۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ پی ایس 127 کے ضنی انتخاب کے 51 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی تصدیق کی جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیہی علاقوں کے پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید مطالبہ کیا کہ ووٹنگ لسٹوں پر موجود انگوٹھوں کے نشانات اور شناختی کارڈ نمبرز کی بھی تصدیق کی جائے۔ خیال رہے کہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار مرتضٰی بلوچ کی ہوئی تھی جس پر ایم کیو ایم نے نتائج کے اعلان کے وقت بھی تحفظات کا اظہار کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :