قائم علی شاہ کے 8سالہ دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو خط ارسال کیا ہے،لیاقت جتوئی
سندھ کے تمام فیصلے دبئی میں بیٹھ کر کیے جارہے ہیں ۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر چیز پر کمیشن مقرر کردیا ہے،سابق وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس
جمعہ 9 ستمبر 2016 19:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ انہوں نے سید قائم علی شاہ کے 8سالہ دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو خط ارسال کیا ہے ۔8سال کے دوران کی جانے والی کرپشن پر سندھ کے وزراء ،مشیران ،معاون خصوصی اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ایف آئی اے بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔
وہ جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ کے تمام فیصلے دبئی میں بیٹھ کر کیے جارہے ہیں ۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر چیز پر کمیشن مقرر کردیا ہے اور دبئی میں بیٹھ کر قوم کے پیسوں پر عیاشی کی جارہی ہے ۔مراد علی شاہ کی بنائی گئی تمام اسکیمیں جعلی ہیں۔(جاری ہے)
ان اسکیموں سے حاصل ہونے والا پیسہ دبئی منتقل کیاگیا ۔
مراد شاہ نے شریک چیئرمین کے معتمد خاص کو اربوں روپے جاری کئے ہیں ۔مراد علی شاہ پہلے شہنشاہ کی درگاہ میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ دیتے تھے اب ماہانہ پانچ ارب روپے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کے سلیم باجاری، حاجن شاہ، سکندر راہو پوٹو، فرنٹ مین ہیں جو تمام غیرقانونی کام کرتے ہیں۔میری باتیں غلط ثابت ہوجائیں تو سیاست چھوڑ دونگا۔چائے پی کر اور کرکٹ کھیل کر ڈرامہ کیا جارہا ہے۔کیا پڑھے لکھے وزیراعلیٰ پر کرپشن معاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 44 ارکان پر مشتمل کابینہ تشکیل دی گئی ہے ۔وزیر مشیر بننے کے لئے ارکان نے دبئی میں شہنشاہ کو ساٹھ ساٹھ کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔میرے الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دادو میں امن قائم کرنے والے ایس ایس پی منیر شیخ کو وزیراعلی مراد علی شاہ نے ہٹا دیاہے۔مراد علی شاہ نے صوبے میں کوئی ایک اچھا افسر بھی تعینات نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے 406 ارب روپے کی کرپشن کی اسکے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ملک سے باہر بھیجا جانے والا پیسہ فور ی طور پر واپس لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سید قائم علی شاہ کے 8سالہ دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو خط ارسال کیا ہے ۔8سال کے دوران کی جانے والی کرپشن پر سندھ کے وزراء ،مشیران ،معاون خصوصی اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ایف آئی اے بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اسنے تمام غیرقانونی اقدامات پیپلزپارٹی کی عیادت کے کہنے پر کئے ہیں ۔وہ عالم بلوچ کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔کیا کرپشن کے بعد ملک میں قتل کو بھی قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے۔اس سے زیادہ دہشتگردی کیا ہوگی کہ آپ نے عالم بلوچ سمیت ایک سو لوگوں کو قتل کروادیا۔نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں سندھ کے لئے کوئی اسکیم نہیں دی ہے ۔سپر ہائی وے کے اوپر نیا روڈ بنایا جارہا ہے۔وزیراعظم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرنے کے باوجوو لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے ہیں ۔میں6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرسکتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.